the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2024 جیتے گی؟

کولکتہ نائٹ رائیڈرز
راجستھان رائلز
سن رائزرز حیدرآباد
ناندیڑ ۔29۔ دسمبر (اعتماد نیوز) ناندیڑ کے بڑی رام پور علاقہ میں محمد اویس نامی مسلم نوجوان کا مہلک ہتھیار سے حملہ کرکے بہیمانہ قتل کر دیا گیا جبکہ 28دسمبر کو دوپہر4:45 بجے ایک غریب مسلم نوجوان تاجر پر ایک سکھ نوجوان نے غیر ضروری روپیوں کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر جان لیوا حملہ کر دیا ۔زخمی نوجوان کو مقامی راہگیروں نے فوراً سرکاری ہاسپٹل روانہ کیا ۔صدر مجلس سید معین اور ان کے رفقاء نے بھی سب سے پہلے سرکاری ہاسپٹل کا دورہ کرتے ہوئے نوجوان کی عیادت کی اور وزیر آباد پولیس اسٹیشن میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کئے جانے کا مطالبہ کیا ۔تفصیلات کے مطابق اظہر خان بشیر خان عمر 30 سال ساکن ہلال نگر گرودواوہ چوراستہ پر سائی اسٹیشنری کے روبرو حسب معمول غبارے فروخت کر رہا تھا۔اسی درمیان ایک سکھ نوجوان جس کے نام کا تاہم کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے اس نے اظہر خان سے غیر ضروری روپیوں کا مطالبہ کیا۔روپیوں کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر اس سکھ نوجوان نے اظہر خان کا پتہ دریافت کیا جواب میں اظہر خان نے قدوائی نگر دیگلور ناکہ کہا ۔اظہر خان کے اتنا کہتے ہی سکھ نوجوان برہم ہو گیا اور اس نے اس کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ۔اظہر خان نے اس نوجوان کو



سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ چراغ پاء ہو گیا اور اس پر مہلک خنجر سے حملہ کر دیا ۔اس حملہ میں اظہر خان کی پشت پر شدید زخم آئے ،وہ اس سے بچنے کی کوشش کرہی رہاتھا کہ ملزم نے اس پر دوبارہ حملہ کر دیا ۔یک کے بعد دیگر حملوں میں اظہر خان شدید زخمی ہو گیا ۔ملزم سکھ نوجوان حملہ کرنے کے بعد موقع واردات سے فرار ہو گیا ۔ راہ چلتے راہ گیروں نے زخمی نوجوان کو فوراً سرکاری ہاسپٹل پہنچا یا ۔اس بات کی اطلاع شہر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور مسلم سیاسی و سماجی قائدین نے سرکاری ہاسپٹل کر رخ کیا ۔صدر مجلس سید معین کے علاوہ ان کے رفقاء نے سرکاری ہاسپٹل پہنچ کر زخمی نوجوان کو بہتر علاج کے درکار مدد کی اور پولیس انتظامیہ سے اس معاملہ کی باریک بینی سے تحقیقات کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ۔بعد ازیں سرگرم کانگریسی کارکن محمد سکند ر مولانا،فرزند میئر عبد الغفار ،حبو لیڈر و دیگر نے زخمی نوجوان کی عیادت کی اور بہتر علاج کیلئے مدد کی ۔پولیس انتظامیہ کی جانب سے اس معاملہ میں چار مشکوک نوجوانوں کو حراست میں لے کر تحقیقات کرنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جبکہ ایک نامعلوم سکھ نوجوان کے خلاف وزیر آباد پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.